ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکھلیش یادو بھی اپنے والدکے نقش قدم پر:مایاوتی،بی ایس پی کی نظرمسلم ووٹروں پر

اکھلیش یادو بھی اپنے والدکے نقش قدم پر:مایاوتی،بی ایس پی کی نظرمسلم ووٹروں پر

Mon, 31 Oct 2016 05:15:42    S.O. News Service

نئی دہلی 30اکتوبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی سربراہ مایاوتی نے سماجوادی پارٹی (ایس پی)کے سربراہ ملائم سنگھ یادو پر سنگین الزام لگائے ہیں۔این ڈی ٹی وی سے خاص بات چیت میں مایاوتی نے کہا کہ سال 1995میں ان کے اوپر ملائم سنگھ یادو نے حملہ کروایاتھا۔مایاوتی نے سماج وادی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)پر الزام لگایا کہ دونوں پارٹیاں اترپردیش میں فرقہ وارانہ تشدد کرانے کی کوشش کر سکتی ہیں۔اتر پردیش انتخابات میں مسلم ووٹروں اور سماج وادی پارٹی کے مسلم ووٹ بینک پربات کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ ریاست کے مسلم ووٹروں کی نظر ایس پی میں چل رہے اندرونی اختلاف پرہے۔ایسے میں وہ سماجوادی پارٹی کو ووٹ نہیں کریں گے، بی جے پی کی فرقہ وارانہ تصویر کو دیکھتے ہوئے مسلمان ووٹروں کی کوشش ہوگی کہ وہ اقتدار میں نہ آئے۔لہٰذا اس بار مسلم ووٹرس بی ایس پی کا ساتھ دیں گے۔مایا وتی نے یوپی انتخابات میں کانگریس کی موجودگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کہیں نہیں ہے۔اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوپرالزام لگاتے مایاوتی نے کہا کہ وہ بھی اپنے والد کی طرح ہی ہیں جو تشددکیلئے نوجوانوں کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکھلیش نے ان کی حکومت میں شروع کی گئی اسکیموں کے نام بدل دیئے تھے۔
 


Share: